روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کے لیے حجامہ کیمپ

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( راست ) : روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کی جانب سے خواتین کیلئے حجامہ کیمپ 11 جولائی کو صبح 9 تا 1بجے دن ڈاکٹر یسریٰ ہیلت کیر کلینک ٹولی چوکی سات گنبد روڈ پر مقرر ہے۔ خواتین سے فی کپ 70 روپئے لئے جائیں گے۔ حجامہ کیمپ برائے خواتین میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی دیگر ڈاکٹرس مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ حجامہ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کو مشورہ بھی دیں گے۔ ایسی خواتین جو تھائی رائیڈ، بی پی، نزلہ زکام، شوگر، پی ای او ڈی، بانجھ پن، عرق النساء ، کمر کے درد، موٹاپا، جوڑوں کے درد میں مبتلاء ہیں وہ اپنے نام فون نمبر 8125249080 پر صبح 11تا 2 بجے کے درمیان رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔۔