حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ماہر جسمانی ورزش جناب محمد ابراہیم جیلانی و اہلیہ کی نگرانی میں مختلف امراض کو دور کرنے عملی تربیت دی جائے گی ۔ صدارت جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احسان فاروقی شرکت کریں گے ۔ کیمپ میں شوگر ، بی پی ، تھائیرائیڈ ، قبض ، جوڑوں کا درد ، کمر درد ، گردن درد ، گھٹنوں کا درد اور ذہنی دباؤ کے لیے 21 اکٹوبر کو 11-30 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963142863 پر ربط کریں ۔۔