روزگارنہ ہونے پر دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   

یلاریڈی : منڈل کے سومیگرلڈھ تانڈا سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی روزگار نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ مونیکا جس کو ریاستی حکومت سے ملازمتوں کیلئے اعلامیہ کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن مایوسی اس پر غالب رہی اور خودکشی کرلی ۔ تانڈا کے چندر اور لکشمی کو چار لڑکیاں ، دو لڑکے ہیں ان میں تین لڑکیوں کی شادی ہوگئی اور دو لڑکے حیدرآباد میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کوچنگ لے رہے ہیں ۔ چھوٹی بیٹی مونیکا جو عثمانیہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی مکمل کی تھی اور گزشتہ دو سال سے گھر پر ہی رہ کر سرکاری ملازمت کی تیاری کررہی تھی لیکن افسوس کہ حکومت کی سردمہری سے اب تک کوئی اعلامیہ نہ جاری کئے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی جب کہ گھر میں کوئی موجود نہیں تھے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ سرکار کی لاپرواہی سے تعلیمیافتہ نوجوان حوصلہ کھو رہے ہیں ۔