نظام آباد :یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد ڈی رمیش نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن (TSMFC) کے تحت ضلع نظام آباد کی مستحق اقلیتی خواتین، بے سہارا، طلاق یافتہ، یتیموں، بیواؤں وغیرہ کو اجرت پر روزگار فراہم کرنے کے لیے گارمنٹس پروڈکشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے قیام کے لیے ضلع اقلیتی/مسلم رضاکارانہ تنظیمیں/ پلیسمنٹ پروگرام بیٹ المال وغیرہ سے درخواست مطلوب ہیں ضلعی اقلیتیں/مسلم این جی اوز/بیت المال ودیگر اہلیت کے معیار اور دستاویزات منسلک کریں تربیتی اور پیداواری مرکز کے قیام کے لیے تعمیراتی رقبہ تقریباً 240 مربع فٹ ہونا چاہیے۔ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن سنٹر کو رجسٹرڈ این جی او/ٹرسٹ ڈیڈ کی تفصیلات، ٹرسٹی کی تفصیلات اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کے ساتھ گزشتہ (3) سال کی سالانہ رپورٹ، پیشرفت رپورٹ، منافع اور نقصان کا اکاؤنٹ اور عارضی بیلنس شیٹ، بینک اسٹیٹمنٹ آڈٹ کے ساتھ رپورٹ منسلک کرنا چاہیے۔ فیکلٹی کی تعلیم، تجربہ اور تقرری کی تفصیلات ضلع محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر میں ضلع اقلیتی افسر کے دفتر، ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کمپلیکس، نظام آباد میں 5/ مارچ 2023تک جمع کرائیں۔