روزگار فراہم کرنے کا جھانسہ، خاتون گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /4 اگست (سیاست نیوز) گھر سے کام کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے بہانے دھوکا دینے والی ایک خاتون کو پولیس ملکاجگری نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ ایم شالنی ساکن چلکل گوڑہ سکندرآباد اپنے ساتھی بی بالاراجو ساکن رامنتاپور اپل نے کئی بیروزگار نوجوانوں کو گھر سے کام کرنے (ورک فرم ہوم) کے مواقع فراہم کرنے کے بہانے 2500 روپئے فی کس حاصل کئے اور اس ضمن میں بے روزگار نوجوانوں کی درخواستیں بھی حاصل کیں ۔ شالنی نے نوجوانوں کو گھر سے کام کرنے کیلئے ورک شیٹس حوالے کئے اور فی شیٹ کیلئے 90 روپئے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ۔ آسانی سے ملازمت کا خواب دیکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں کو شالنی اور اس کے ساتھی بالراج نے دھوکہ دیا اور ان کی رقومات حاصل کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس ملکاجگری نے ان کا کامیاب طور پر پتہ لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ۔