نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ روزگار میلہ شفافیت اور اچھی حکمرانی کا ثبوت ہے اور یہ ملازمتوں کے بھرتی میلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی نئی شناخت بن گئے ہیں مودی نے کل یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری خدمات میں نئی بھرتی کے لئے 70 ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے اور روزگار میلے کے تحت بھرتی کے عمل کے بارے میں جانکاری دی