روزگار میلے میں ریلویز کی جانب سے تقرر نامے

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں ہندوستانی ریلوے آئندہ 10اپریل کو روزگار میلہ منعقد کرکے ریلوے بھرتی بورڈ کی طرف سے گروپ سی اور گروپ ڈی کے 500کامیاب امیدواروں کو تقرری کا خط دے گا۔یہ تقرری کا خط دینے کے لئے وزیر ریلوے اشونی ویشنو اجمیر آئیں گے جن کے پروگرام کو حتمی شکل دی جانی ہے ۔اجمیر کے جی ایل او گراؤنڈ پر اس روزگار میلے کا انعقاد ہوگا اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس سے منسلک ہوں گے ۔ریلوے نے کامیاب امیدواروں کے دستاویز کی تصدیق کے لئے ای کال لیٹر جاری کئے ہیں۔ اس کی ہدایات کے مطابق امیدوارو ں کو موجود رہ کر اپنا تقرری نامہ لینا ہوگا۔بتایا جا رہا ہے کہ ریلوے اپنی سطح پر پہلی بار روزگار میلہ منعقد کر رہا ہے ۔اجمیر ریلوے کے افسران نے وزیر ریلوے اشونی ویشنو کے ممکنہ آمد کے مد نظر تیاریاں شروع کردی ہیں۔