حیدرآباد۔/27 جون، ( سیاست نیوز) روزگار کے حصول میں دشواری سے ایک رشتہ طئے ہونے میں دشواری سے ایک دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات ملکاجگری اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 24 سالہ کرشنا جو بے روزگار تھا اس نوجوان کی شادی کے رشتے طئے ہونے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص بے روزگار تھا اور بے روزگاری اس کی شادی میں رکاوٹ بن رہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ انجن کمار جو بے روزگار تھا انجینئرنگ کی تعلیم تکمیل ہونے کے بعد دو سال سے روزگار کی تلاش کررہا تھا اور روزگار کی تلاش میں ناکامی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔