روزگار پر مبنی تربیتی کورسیس کیلئے درخواستیں مطلوب

   

گمبھی راوپیٹ ۔16 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سب نسپکٹر آف پولیس گمبھی راو پیٹ شیو کمار کے بموجب ضلع ایس پی سرسلہ آکھل مہاجن نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا کہ ضلع کے بیروزگار نوجوانوں کو سی سی ٹی وی کی تنصیب، سافٹ اسکلز اور بنیادی کمپیوٹر کے بارے میں تین ماہ تک مفت تربیت دی جائے گی تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھار کر ملازمت اور روزگار فراہم کیا جا سکے۔ حیدرآباد، کریم نگر اور ورنگل جیسے شہروں میں مواقع ملیں گے۔ شیواکمار ایس آئی نے کاروباری بیروزگار نوجوانوں سے کہا کہ وہ 18 اکٹوبر تک شام کو 10ویں جماعت کامیاب سرٹیفکیٹ کے ساتھ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اپنانام اندراج کرائیں تاکہ بیروزگا نوجوان اس زرین موقع سے استفادہ اُٹھا سکیں۔
کمرم بھیم کی برسی کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان : کلکٹر
کاغذ نگر ۔16 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے بی آصف آباد کے ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹیش نے اپنے صحافتی بیان میں کمرم بھیم کی برسی تقریب کے سلسلے میں کل یعنی 17 اکتوبر کے روز تمام سرکاری و خانگی محکمہ جات کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے احکامات کے خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 17 اکتوبر کی خدمت کو سرکاری ملازمین 9 نومبر کے روز دوسرے ہفتے کے حسب معمول سرکاری محکمہ جات میں عوام کے لیے کھلے رہتے ہوئے ملازمین کو ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایت جاری کی۔