محبوب نگر ۔ 7؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی سروجنی دیوی ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر محبوب نگر نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ مسلم نوجوانوں کیلئے اقلیتی فینانس کارپوریشن حیدرآباد کے تعاون سے مفت تربیت کیمپ اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے اسسٹنٹ سپروائزرس اسسٹنٹ الکٹریشن کی جائیدادوں کے لئے (NAC) نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشنس کے مرکز پر تین ماہ مفت تربیت دی جائے گی ۔ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد سرٹیفکیٹ دیا جائیگا جو حکومت کے مسلمہ کمپنیوں میں روزگار کے لئے کام آئے گا ۔ انہوںن نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ ورک سپروائزرس کے لئے قابلیت انٹرمیڈیٹ ‘ عمر 18-35 سال جبکہ اسسٹنٹ الکٹریشن کے لئے قابلیت دسویں جماعت ‘ عمر 18-35 ہونا ضروری ہے ۔ خواہشمند مسلم نوجوان جن کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کے لئے دیڑھ لاکھ اور شہری علاقوں کے لئے دو لاکھ سے زائد نہ ہو درخواست دے سکتے ہیں ۔
