روزگار کے اعدادوشمار نیشنل ڈیزاسٹر :راہول گاندھی

   

نئی دہلی 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے روزگار سے متعلق میڈیا میں آئے اعداد و شمار کے سلسلے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والے مودی کا رپورٹ کارڈ نیشنل ڈیزاسٹر کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ راہول نے روزگار سے متعلق اعداد و شمار کے سلسلے میں ٹویٹ کیا کہ نوکری نہیں ہے ۔ لیڈر نے ہر سال دو کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا وعدہ افشاء کردہ رپورٹ کارڈ ’قومی آفت‘ کے طور پر سامنے ا ٓیا ہے ۔ سال17۔2016میں 6.5 کروڑ نوجوان بے روزگار تھے ۔ نریندر مودی کے جانے کا وقت آ گیا ہے ۔