ڈاکٹر ویشالی ، ڈاکٹر ڈی پی بنسل اور آغا مجاہد حسین کی پیشکش
حیدرآباد :۔ اولیو ہاسپٹلس کی جانب سے ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر بتایا گیا ہے کہ مقدس مہینہ روحانی طور پر وابستہ رہنے کا موجب ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ رمضان انتہائی متبرک مہینہ ہے جس سے فطری طور پر جائزہ نفس کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔ ساری دنیا میں عبادات کی حیثیت سے کروڑہا لوگ علی الصبح تا مغرب روزہ رکھتے ہیں ۔ ماہ صیام میں روحانی نوعیت کے رسومات یا فرائض کی انجام دہی ناگزیر ہوتی ہے ایسے میں اپنی صحت اور بہبود پر توجہ بھی اہمیت رکھتی ہے تاکہ کورونا وبا کے درمیان اپنے آپ کو مستحکم رکھا جائے ۔ اولیو ہاسپٹل شہر کا ملٹی اسپیشلیٹی سرکردہ ہاسپٹل ہے جس نے رمضان ریلیشنس جیسا خصوصی کلکشن تقویت بخش Recipes ( غذائی تقویت بخش فارمولے ) پیش کیا ہے جسے تغذیاتی ماہرین تیار کرتے ہیں ۔ یہ نہ صرف یہ لذیذ ہوتے ہیں بلکہ روحانی طور پر صحت مندی کے ساتھ تکمیل کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں اور ہمارے جسمانی نظام معمونیت کو بھی مستحکم بناتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اولیو ہاسپٹل سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔۔