روزے کا انفیکشن سے کوئی تعلق نہیں، احمد الطیب

   

قاہرہ ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سنی مسلمانوں کیلئے انتہائی معتبر جامعہ الازہر کے امام اعلی احمد الطیب نے کورونا وائرس اور روزہ رکھنے کے حوالے سے جاری تاثرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روزے کا انفیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ رمضان کے آغاز پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا روزہ رکھنے کا عمل نہ تو قوت مدافت کمزور بناتا ہے اور نہ ہی جسم کو انفیکشن کیلئے زیادہ موزوں بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تاثرات کے پیچھے کوئی سائنسی تحقیق نہیں۔ احمد الطیب نے بتایا کہ انہوں نے یہ بیان جاری کرنے سے قبل متعلقہ سائنسی و دیگر ماہرین سے ان کی رائے لی تھی۔واضح رہے کہ ماہِ صیام کا ایسے وقت آغاز عمل میں آرہا ہے جبکہ کورونا وائرس کے قہر سے دنیا بھر کے تقریباً ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔