روز نامہ ’سیاست ‘اور اس کی خدمات کی ستائش

   

Ferty9 Clinic


ضلع کلکٹر نارائن پیٹ ہری چندنا نے روز نامہ ’سیاست‘ کا مطالعہ کیا
نارائن پیٹ: نارائن پیٹ ضلع کلکٹر محترمہ ہری چندنا نے نمائندہ ’سیاست‘ نارائن پیٹ مجاہد صدیقی سے ایک ملاقات کے دوران روز نامہ ’سیاست‘ کا مطالعہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ حیدرآباد میں اردو کچھ حد تک سیکھی ہے۔ انہوں نے اخبار کے صحفہ اول کی خبروں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ وہ اخبار ’سیاست‘ کو بہت دنوں سے جانتی ہیں اور ادارہ سیاست کی خدمات کی انہوں نے ستائش کی بالخصوص سیاست کی تعلیمی خدمات کی سراہنا کی۔ جناب مجاہد صدیقی نے جب یہ کہاکہ اخبار سیاست 73 سال سے نظام کے دور سے شائع ہورہا ہے تو انہوں نے اس سے واقف ہونے کا اعادہ کیا۔