روز نامہ ’سیاست‘ قوم و ملت کی آواز

   

بھینسہ میں ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم تقریب سے صدر معلمہ شہناز لطیف کا خطاب

بھینسہ۔/4 فبروری،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ جماعت دہم کے تمام مضامین پر مشتمل کوئسچن بنک کی تقسیم بھینسہ گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی اسکولس کے طلباء و طالبات میں عمل میں لائی گئی۔ تقسیم تقریب کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول صدر معلمہ شہناز لطیف نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے ادارہ سیاست کی تعلیمی ، سماجی ، فلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ستائش کی اور ادارہ سیاست کو ملت مظلوم کی آواز قرار دیتے ہوئے روز نامہ سیاست کو ملت کے مسائل اُجاگر کرتے ہوئے ایوانوں تک پہنچانے اور بے باک انداز میں ملت کے مسائل کو شائع کرتے ہوئے یکسوئی کیلئے حکومت وقت کی توجہ مبذول کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی اشاعت پر مدیر اعلیٰ سیاست جناب زاہد علی خاں صاحب، منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خان اور نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور ادارہ سیاست کوروز اول سے ہی قوم و ملت کی رہنمائی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے بے شمار خدمات انجام دینے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ قبل ازیں نمائندہ سیاست اظہر احمد خا ن نے طالبات کو ادارہ سیاست سے واقف کرواتے ہوئے ادارہ سیاست کی تمام تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور طالبات کو دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے سیاست کوئسچن بنک سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین کامیابی کا مظاہرہ پیش کرنے کی نصیحت کی۔ اس موقع پر سماجی کارکن انتخاب عالم نے بھی طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے جماعت دہم میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ نشانات کے ذریعہ اپنے اسکول ، اساتذہ ، والدین اور شہر کا نام روشن کرنے کی خواہش کی اور ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ ایس ایس سی کوئسچن بنک پر تمام ذمہ داران کی ترقی کامیابی اور صحت کیلئے دعا کی ۔ اس تقریب کی کارروائی مدرس سید مقیت نے چلائی۔ اس موقع پر مدرسین وقار الدین کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں عزیز خان، اظہر الدین، سید سرفراز، محمد لائق ، ساجد محی الدین کے علاوہ صدر مدرس ناگیشور راؤ و دیگر موجود تھے۔