روز نامہ ’سیاست‘ کا دوبہ دو پروگرام 3 جنوری کو آن لائن رہے گا

   

دوپہر 1:30بجے آغاز، انجینئرس اور دیگر ماہرین کے رشتے موجود
حیدرآباد۔ روز نامہ ’سیاست‘ اور ملت فنڈ کے اشتراک سے 3 جنوری کو دوبہ دو پروگرام آن لائن ( ورچول ) منعقد کیا جارہا ہے۔ دوپہر 1-30 بجے تا 2-30 بجے سہ پہر تک خواہشمند والدین اپنے بچوں کے رشتے اس پروگرام کے ذریعہ تلاش کرسکتے ہیں۔ پہلی مرتبہ ورچول دوبہ دو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جسے فیس بک پر لائیو جوائن کرنے کی سہولت رہے گی۔ حیدرآباد اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے 100 سے زائد انجینئرس کے پروفائیل دستیاب ہیں۔ انجینئرس لڑکوں سے اپنی لڑکیوں کے رشتہ کے خواہاں افراد آن لائن پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں اور منیجنگ ایڈیٹر جناب ظہیر الدین علی خاں کی مساعی سے یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ دو بہ دو پروگرام کے تحت میکانیکل انجینئرس، پراجکٹ انجینئرس، سیول انجینئرس، اسٹرکچرل انجینئرس، سافٹ ویر انجینئرس، بزنس مین، ڈیجیٹل مارکٹنگ، کنٹراکٹرس، منیجرس، سائیٹ انجینئرس، بزنس انالسٹ اور دیگر رشتے موجود ہیں۔