روز نامہ سیاست کی طلباء کی رہنمائی کیلئے ناقابل فراموش خدمات

   

یلاریڈی اقلیتی اقامتی اسکول طلباء میں سیاست تلگو کوئسچن بنک کی تقسیم

یلاریڈی 19۔ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی اقلیتی اقامتی بوائز اسکول میں آج عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ روز نامہ سیاست کیجانب سے شائع کی گئی تلگو کوئسچن بنک طلباء میں تقسیم کئے گئے اس موقع پر پرنسپال محمد رفعت نے روز نامہ سیاست کی علمی خدمات کی ستائش کی جو ہر سال دسویں جماعت کے طلباء کیلئے امتحانات میں رہنمائی کے مقصد سے سربراہ کئے جاتے ہیں ادارہ سیاست ایک طویل عرصہ سے عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کیجانب سے دسویں جماعت کے طلباء کی سالانہ امتحانات میں رہنمائی کرتے نتائج کو صد فیصد بنانے میں معاون کردار ادا کررہاہے نیوز ایڈیٹر و رکن قانون ساز اسمبلی جناب عامر علی خان کی تعلیمی میدان میں بے لوث خدمات کو سراہا اور طلباء کیلئے تعلیمی مٹیریل سربراہ کرنے پر اظہار تشکر کیا اور سیاست کوئسچن بنک سے طلباء کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیتے اعلی نشانات حاصل کرنے کی صلاح دی ادارہ سیاست پیشہ وارانہ کورسیس کے ذریعہ سے بھی اقلیتی طلباء کی مثالی رہنمائی کرتے آرہاہے پرنسپال محمد رفعت نے ایڈیٹر جناب زاہد علی خان۔ و نیوز ایڈیٹر عامر علی خان رکن قانون ساز اسمبلی کی طلباء کو اعلی تعلیم کی راہ آراستہ کرنے کے جذبہ کی ستائش کرتے انکے حق میں دعاء کی اس موقع پر وارڈن سید عبدالنبی۔ اساتذہ میں محمد منظور خان۔ محمد خواجہ۔ رضوانہ بیگم۔ کمپیوٹر آپریٹر سید عمران۔ ودیگروجود تھے۔