روس، ترکی اور ایرانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس

   

ماسکو۔ روس، ایران اور ترکی کے صدور کل چہارشنبہ کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شامی مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ یہ بات کریملن کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ شام میں گزشتہ نو برس سے جاری خانہ جنگی میں ایران اور روس صدر بشار الاسد کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ ترکی اپوزیشن جنگجوؤں کا حمایتی ہے۔ تاہم یہ تینوں ممالک 2017ء سے جاری سفارتی کوششوں کے ذریعے وہاں لڑائی میں کمی لانے کے خواہاں ہیں۔ ماسکو حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ایرانی صدر حسن روحانی اور ترک صدر رجب طیب اردغان کے درمیان ویڈیو کانفرنس چہارشنبہ کو عالمی وقت کے مطابق 11 دن بجے ہو گی۔