روس، یوکرین میں ممنوعہ بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

   

نیویارک : ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہیکہ روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں شہریوں کو جانی نقصان پہنچا رہا ہے اور وہ ایسی بارودی سرنگیں استعمال کر رہا ہے جن پر بین الاقوامی سطح پر پابندی عائد ہے۔16 جون کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہیکہ جبکہ روس اور یوکرین دونوں نے اینٹی وہیکل بارودی سرنگیں استعمال کی ہیں، روس اس تنازعہ کا واحد فریق ہے جس نے ممنوعہ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں بھی استعمال کی ہیں جو شہریوں کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ خوراک کی پیداوار میں خلل ڈال رہی ہیں۔’یوکرین میں لینڈ مائن کا استعمال‘ کے عنوان سے رپورٹ میں 7قسم کی اینٹی پرسنل بارودی سرنگوں کی وضاحت کی گئی ہے جن کے 24 فروری کے حملہ کے آغاز کے بعد سے یوکرین میں روسی افواج کے استعمال میں ہونے کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔