روسی انتخابات کی سربراہ پر انتخابات سے قبل حملہ

   

Ferty9 Clinic

ماسکو ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کی مرکزی الیکشن کمیشن کی سربراہ کو آج رات ایک نقاب پوش نے حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ حملہ آور اس خاتون افسر کے گھر پر چڑھ گیا تھا بعدازاں اندر داخل ہوکر حملہ کا نشانہ بنایا۔ 65 سالہ ایلا پامغیلووا پر رات 1:30 بجے حملہ کیا گیا۔ اتوار کو ہونے والے حساس علاقائی انتخابات سے عین قبل انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان انتخابات کے خلاف ماسکو میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ پولیس نے ماسکو کے مضافات میں واقع گاؤں میں پیش آئے اس واقعہ کو ’’مسلح حملہ‘‘ قرار دیا۔ تاہم اس خاتون عہدیدار کو کوئی زخم نہیں آیا۔