روسی انٹیلی جنس نے جنگ میں اسرائیل کے حقیقی جانی نقصانات کا انکشاف کردیا

   

ابتدائی تین دنوں میں اسرائیل کے462 فوجی‘11 ایٹمی سائنسدان اور دیگر عہدیدار ہلاک

ماسکو۔ 7؍مارچ ( ایجنسیز )اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملہ کے بعد سے خلیجی خطہ کے حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں اور دونوں جانب بھاری و جانی مالی نقصانات ہونے کی اطلاع ہے ۔ اگر چہ میڈیا میں ایران میں ہونے والے جانی نقصانات کو ظاہر کیا گیا ہے لیکن اسرائیل میں جانی و مالی نقصانات سے متعلق میڈیا میں خبریں نہیں کے برابر تھیں تاہم اب روسی انٹلی جنس نے جنگ کے دوران اسرائیل کو پہلے تین دنوں میں ہونے والے جانی نقصانات کا انکشاف کیا ہے جو چونکا دینے والے ہیں ۔روسی انٹیلی جنس کی تحقیقات کے مطابق صرف پہلے 3 دنوں میں اسرائیل کے 6 جرنیل مر گئے۔اسی طرح موساد کے 32 ایجنٹس بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ 78 شن بیٹ آپریٹو کی موت ہوئی ہے جبکہ 198 فضائیہ کے افسران مارے گئے ہیں۔روسی انٹلی جنس کے مطابق ابتدائی تین دنوں میں اسرائیل کے462 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ11 ایٹمی سائنسدان بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔423 ریزروسٹ کے مارے جانے کی بھی اطلاع ہے ۔ اس طرح 72 گھنٹوں میں 1200 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بتا یا گیا ہے کہ یہ روسی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے اور یہ ایرانی پروپیگنڈے سے نہیں ہے۔دوسری طرف اسرائیل نے ان نمبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے بلکہ اس پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے۔سمجھا جارہا ہے کہ اگر اس میں سچائی نہیں ہوتی تو اسرائیل کی جانب سے تردید کی جاتی۔اس طرح ایران نے نہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسرائیل کی مستقبل کی جوہری صلاحیت کو نشانہ بنایا ہے۔ 198 فضائیہ کے افسران اسرائیل کی پوری جنگی مشین کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔میڈیا آپ کو آئرن ڈوم کی مداخلت اور فتح کی تقریریں دکھا رہا ہے لیکن حقائق سے واقف نہیں کروارہا ہے۔میڈیا پراسرائیل کنٹرول کرتا ہے کہ کیا معلومات باہر آتی ہیں۔ روس کو اسرائیل کے بیانیہ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔IDF بند دروازوں کے پیچھے سے خون بہتے ہوئے طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔یہ کوئی جنگ نہیں ہے جو اسرائیل جیت رہا ہے۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے اسرائیل بچ رہا ہے۔