ماسکو ۔ روسی حکومت نے اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کے دو قریبی ساتھیوں کو دہشت گرد اور انتہا پسند قرار دے دیا ۔ روسی صدر کے ناقد رہنما ناوالنی کی قید کے ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو ملکی ڈیٹا بیس میں ان کے ساتھیوں کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا۔ گزشتہ برس جب روسی حکومت نے ناوالنی کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے ساتھیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا تو لیونڈ ولکووف اور ایوان زہدانوف روس چھوڑ گئے تھے۔ عالمی برادری اس حکومتی کریک ڈاؤن کی سخت مذمت کرتی ہے۔