روسی ایلچی کا دورئہ ریاض سعودی ولی عہد سے ملاقات

   

ریاض ۔ شام کیلئے روس کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لافرنتیف سعودی عرب پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس دوران جنگ زدہ ملک کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی سرکاری خبررساں اداروں کے مطابق محمد بن سلمان اور روسی ایلچی نے شام میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔