روسی باکسر نے وجیندر کا ناقابل شکست سلسلہ توڑا

   

پاناجی: روسی باکسر آرتیوش لوپسان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے ’’ناک آؤٹ کنگ‘‘ سمجھے جانے والے وجیندر سنگھ کا 12 میچوں کا ناقابل شکست سلسلہ کل یہاں مقابلے کے پانچویں راؤنڈ میں ٹوٹ گیا۔ روس کے 26 سالہ لوپسان نے ہندوستان میں پہلی بار کیسینو جہاز کی چھت پر کھیلے گئے اس مقابلے میں وجیندر کے ناقابل شکست رہنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ لوپسان نے مقابلے میں ابتدا ہی سے اپنا دبدبہ قائم رکھا۔ وجیندر کے پاس اس مقابلے میں کچھ کر دکھانے کے لئے زیادہ مواقع نہیں تھے ، اور جو موقع تھے ، اس کا وہ فائدہ نہیں اٹھاسکے ۔ لوپسان شروع ہی سے پرعزم نظر آرہے تھے۔ انہوں نے اپنے اونچے قد اور چستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وجیندر کے پاس چوتھے راؤنڈ میں موقع تھا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔ لوپسان نے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور میچ جیتا۔ وجیندر نے مقابلہ گنوانے کے بعد کہا کہ شکست اور کامیابی کھیل کے دو رُخ ہیں۔