روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ ، پانچ زخمی

   

یوکرینی فوج نے اپنے چھینے گئے علاقے واپس لینا شروع کر دیے
کیف : روسی بندرگاہ کریمیا کے علاقے میں ایک بحری بیڑے کو ڈرون حملے سے نشان بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ روس سے الحاق کردہ شہر کے مئیر میخائل رضا نے کے مطاق یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا ہے اور کریمیا کی بندرگاہ سیباسٹوپول میں ہوا ہے۔ادھر یوکرینی قوم پرستوں نے اتوار کی صبح یہ اعلان کیا کہ اتوار کے دن کو روسی بیڑے کی خرابی کے دن کے طور پر منایا جائے۔ کہ بیڑے پر ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں فوجیوں کے ساتھ عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔مئیر کے مطابق شہر میں تمام تہواری تقریبات سکیورٹی کی وجوہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں اور شہریوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو وہ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔ گھروں سے باہر مت نکلیں۔اس تقریب میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی شریک ہونا ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یوکرینی فورسز نے روس سے حالیہ چند ہفتوں میں وہ علاقے واپس لینا شروع کر دیے ہیں ، جن پر روس نے 24 فبروری کے بعد قبضہ کئے تھے۔