روسی جارحیت سے یورپ میں جمہوریت اور سلامتی کو خطرہ

   

امریکہ ناٹو اتحاد کے دفاع میں یوکرین کے عوام کے ساتھ ہے : کملاہیرس
واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملاہیریس نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ میں جمہوریت اور سلامتی کو خطرہ ہے ۔سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کملاہیریس نے امریکہ اور اس کے ناٹو اور یورپی اتحادیوں کے درمیان اتحاد کو اجاگر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یوکرین پر روس کا بلا اشتعال حملہ تمام جمہوریتوں کے لیے خطرہ ہے ۔میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سرمائی اجلاس میں ہیریس کے حوالے سے کہا کہ روسی جارحیت سے نہ صرف یوکرین کی جمہوریت کو خطرہ ہے بلکہ اس سے پورے یورپ میں جمہوریت اور سلامتی کو بھی خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الگ کرنے والا سمندر ہمیں اس جارحیت سے اچھوت نہیں رکھے گا۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ الائنس کی سب سے بڑی طاقت اس کا اتحاد ہے ۔ انہوں نے پولینڈ اور رومانیہ دونوں کے اپنے حالیہ دوروں کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ناٹو اتحاد کے دفاع میں یوکرین کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے ۔