روسی جارحیت : پراسیکیوشن کیلئے دی ہیگ میں خصوصی عدالت کا قیام

   

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس موسم گرما میں روسی جارحیت کے جرائم کے پراسیکیوشن کا بین الاقوامی مرکز نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں اپنا کام شروع کر دے گا۔یوکرین کے صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زیلنسکی نے یوکرین کے خلاف جنگی جرائم کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کے لیے بنائے گئے اتحاد میں شریک ممالک کے رہنماؤں کیساتھ آن لائن اجلاس میں بات چیت کی ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ روس کی جارحیت کے جرم نے اب 21ویں صدی کو عالمی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو جارحیت کے جرم پر اختیار حاصل نہیں ہے، زیلنسکی نے کہاکہ اس لیے عالمی قانونی نظام پر عملل درآمد کرنے کے لیے ایک عدالت کی ضرورت ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ روس کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کے لیے بنائے گئے اتحاد میں شریک ممالک کی تعداد 37 ہے اور اس میں مزید اضاہ ہونے کی توقع ہے۔یوکرین کے صدر نے کہا کہ روسی انٹرنیشنل سنٹر فار دی پراسیکیوشن آف ایگریسو کرائمز اس موسم گرما میں ہیگ میں اپنا کام شروع کر دے گا۔ یہ عدالت اس مقصد کے تکمیل کی جانب ایک عملی قدم ہو گا۔