کیف : یوکرینی صدارتی مشیر اولیکسی آسٹیوویچ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی جنگی بحری جہاز ماسکووا ڈوب گیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں آسٹیوویچ نے لکھا کہ ماسکووا کہاں ہے؟ وہ ڈوب چکا ہے۔ جمعرات کو بحیرہ اسود میں موجود روسی میزائل بردار بحری جہاز ماسکووا پر دھماکا ہوا تھا۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم روسی میڈیا کے مطابق دھماکا اس بحری جہاز کے بارود میں ہوا، جس کے نتیجے میں اس بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا۔