روسی جنگی جرائم کو ختم کرانا جرمنی کی ذمہ داری: بیئربوک

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی کا ماضی ایسا ہے کہ اس پر ‘نسل کشی’ اور ‘انسانیت کے خلاف جرائم’ کو روکنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق چین سے لاحق ”خطرے کو ختم کرنے” پر بھی برلن کا موقف امریکہ ہی جیسا ہے۔جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے پیر کے روز کہا کہ ماضی میں جرمنی میں ”دنیا کے سنگین ترین جرائم” ہونے کی وجہ سے اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والی جنگوں اور جرائم کو روکنے کی اپنی تاریخی ذمہ داری نبھائے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات کرتے ہوئے، جرمن وزیر خارجہ نے کہا، ”یہ ہماری ذمہ داری تھی اور اب بھی ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کو مضبوط کریں، تاکہ مستقبل میں جنگوں، نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم کو روکا جا سکے۔”جرمن وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ آئی سی سی کے ذریعہ ”احتساب کے عمل” میں کچھ کمیاں اور دشواریاں بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ امریکہ سمیت دنیا کے بہت سے ممالک نے ابھی تک اس کی توثیق ہی نہیں کی ہے، اس لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا دائرہ اختیار غیر تسلی بخش ہے۔بیئربوک نے کہا، ”میں محسوس کرتی ہوں کہ نیورمبرگ ٹرائلز اور آئی سی سی کے قیام کے بعد اس احتسابی خلا کو ختم کرنے کی بھی ذمہ داری ہم پر ہی عائد ہوتی ہے۔