روسی حملہ میں تاحال 136 بچے ہلاک ہوئے :یوکرین

   

کیف : یوکرین کا کہنا ہیکہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک 136 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔یوکرین کے مختلف شہروں میں گزشتہ 31روز سے جاری روسی حملوں کے نتیجہ میں 125 سے زائد بچوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ یوکرین کے دفتر استغاثہ کے مطابق قریب ایک ماہ قبل یوکرین پر روسی حملہ شروع ہونے سے اب تک 136 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔