روسی حملہ کا خدشہ، جرمن ائیرلائن کی یوکرین کیلئے پروازیں معطل

   

فرنکفرٹ: یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر جرمن ائیرلائن لفتھانزا نے یوکرین کیلئے پروازیں روکنے کا اعلان کردیا۔ جرمن ائیرلائن لفتھانزا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ آئندہ پیر سے فروری کے آخر تک یوکرین کیلئے پروازیں معطل رہیں گی۔ امریکی صدر کا دعوی ہے کہ روس‘ یوکرین پر کچھ دنوں میں حملہ کر سکتا ہے۔ ٰدوسری جانب یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر جرمنی نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جرمن وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، فوجی تصادم کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔
، جرمن شہری اب یوکرین چھوڑ دیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔