ماسکو30مئی (سیاست ڈاٹ کام ) روس کی حکومت کورونا وائرس کے سبب مسافروں کی کمی کے پیش نظر ملک کے ہوائی اڈوں کو 10.9 ارب روبیل (15.2 کروڑ ڈالر) کی امدادی رقم دے گی۔روس کی حکومت پریس سروس نے یہ اطلاع دی۔ پریس سروس نے بتایا کہ اس سلسلے میں روسی وزیراعظم میخائل مشستین نے ایک سرکاری حکم (ڈکری) پر دستخط کئے ہیں۔ یہ رقم روسی صدر ولا دیمیر پتن کی ہدایت پر گورنمنٹ ریزرو فنڈ سے دی جائے گی۔