روسی خلائی مسافر کرکالیو کو جاپان کا اعلی ترین اعزاز

   

ٹوکیو3 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کی حکومت نے روسی خلائی مسافر سرگئی کرکالیو اور روسی صدر کے بین الاقوامی ثقافتی تعاون کے خصوصی ایلچی میخائل شدکائے کو ملک کے اعلی ترین اعزاز ‘آرڈر آف رائزنگ سن’ سے سرفراز کیا ہے ۔جاپان کی حکومت نے اتوار کو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر شدکائے کو دوسرے زمرے کا کا طلائی تمغہ اور سلور اسٹار دیا گیا ہے جبکہ روس کی خلائی ایجنسی روسکوسموس میں انسانی خلائی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرکالوو نے تیسری زمرے کا ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔رائزنگ سن اعزاز سے روس کی چار دیگر اہم ثقافتی شخصیات کو بھی نوازا گیا ہے ۔سال 1875 میں رائزنگ سن اعزاز قائم کیا گیا تھا اور یہ جاپان کا اعلی ترین اعزاز ہے ۔ جاپانی حکومت کی طرف سے دیے جانے والے دو دیگر اعزاز راجاؤں، ممالک کے سربراہان اور سیاستدانوں کے لیے مخصوص ہیں۔