روسی دستور میں ترمیم کیلئے ووٹنگ صدر پوٹن کے اختیارات میں اضافہ

   

ماسکو۔ روس میں آئینی ترامیم کے سلسلے میں ووٹنگ کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے ولادیمیر پوٹن 2036 تک صدر کے عہدے پر فائض رہ سکتے ہیں۔ روس میں روزانہ 8 ہزار افراد کورونا وائرس کی وبا کے چنگل میں پھنس رہے ہیں۔ ملک میں ایسی صورتحال کے باجود آئین میں تبدیلیوں کے حوالے سے ووٹنگ کر وائی جا رہی ہے۔ آج جمعرات سے آئندہ ایک ہفتے کے دوران روسی عوام ان مجوزہ ترامیم کے بارے میں حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ناقدین کے خیال میں ان تبدیلیوں کی نامنظوی ایک حیرت کی بات ہوگی۔ کیونکہ، صدر پوٹن ماضی کے مقابلے میں اپنی مقبولیت میں کمی کے باوجود آج بھی اپنے حامیوں کی ایک بڑی تعداد پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔روس کے موجودہ قانون کے مطابق صدر پوٹن کو اپنی دوسری چھ سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد، 2024 میں صدارتی عہدہ سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ لیکن بظاہر ان کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں ایرہا۔صدر پوٹن آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ انہیں بطور صدر مزید دو مدتوں کے لیے انتخابات میں حصہ لینے کی قانونی اجازت مل سکے۔