روسی طیاروں کی بحیرہ بالٹک کے اوپر پرواز برطانیہ نے پہنچایا محفوظ مقام پر

   

Ferty9 Clinic

ماسکو۔ 20۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی فضائیہ نے دو روسی ایس یو -30 طیاروں کو بحیرہ بالٹک کے اوپر پرواز بھرتے دیکھ کر انہیں محفوظ ان کی فضائی حدودمیں پہنچایا ۔ برطانیہ کی وزارت دفاع نے پیر کو ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی ۔برطانیہ کی فضائیہ نے اسٹونیا میں واقع اپنے فوجی اڈے کے نزدیک ناٹو فضائی حدود میں دو روسی ایس یو -30 طیاروں کو پرواز بھرتے ہوئے دیکھا ۔ اس کے بعد اس نے اپنے ٹائفون طیاروں کو بھیج کر روسی طیاروں کو محفوظ ان کی فضائی حدود میں پہنچایا ۔ واضح ر ہے کہ اسٹونیا میں سال 2017 سے ہی برطانیہ کی قیادت میں تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس(ناٹو) کی فورس تعینات ہے اور بحیرہ بالٹک کی حفاظت کر رہی ہے ۔ روسی طیاروں نے برطانیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی اور انہیں محفوظ ان کی فضائی حدود میں پہنچا دیا گیا ۔

ہانگ کانگ حکومت کا عوام سے مذاکرات کرنے پلیٹ فارم تیار کرنے کا فیصلہ
ہانگ کانگ،د 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیری لام نے منگل کو کہا کہ ‘ہانگ کانگ‘ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو علاقہ’ حکومت تمام لوگوں سے بات چیت کرنے کے لئے جلد ہی ایک پلیٹ فارم تیار کرے گی ۔ محترمہ لام نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ تمام فریق باہمی سمجھداری کا مظاہرہ کریں گے اور ایک دوسرے کا احترام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل پر لوگوں سے راست طور پر مذاکرات کئے جائیں گے اور اس کے ذریعے مختلف سیاسی مقاصد اور پس منظر کے ٹکراؤکو دور کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز اپنے مطالبات کے سلسلے میں گذشتہ دو ماہ سے مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ چین کے حامی بھی اس کے جواب میں دھرنے اور ریلیاں کا اہتما م کرتے رہے ہیں۔