روسی فضائیہ کا یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ

   

ماسکو: روسی فضائیہ نے جنگی طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کی توانائی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے ۔ روسی حملے کے بعد اس کی 80 فیصد پیداواری صلاحیت کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔ ڈی ٹی ای کے انرجی ہولڈنگ کمپنی کے 6 میں سے 5 تھرمل پاور پلانٹس کو تباہ کردیا گیا ہے ۔یوکرینی انرجی کمپنی کے سربراہ کی جانب سے جنگ شروع ہونے سے اب تک اسے توانائی نظام پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دی نائپر ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس اور ایک ڈیم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اوران کی بحالی کے کام میں برسوں لگیں گے ۔