لندن : برطانیہ نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے شمالی علاقے سے اپنی فوجوں کو مکمل طور پر واپس بلا لیا ہے ۔وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ روس اپنے کچھ فوجیوں کو جنگ کے لیے ڈونباس علاقے رونہ کرے گا۔ وزارت نے ٹویٹ کیا،‘یوکرین کے شمال سے روسی افواج کو مکمل طور پر ہٹا کر روس اور بیلاروس بھیج دیا گیا ہے ’۔ ان میں سے کچھ افواج کو مشرقی یوکرین میں ڈونباس میں لڑنے کے لیے منتقل کیا جائے گا۔وزارت نے کہا، ‘ان فورسز میں سے کئی کو مشرق میں تعینات کرنے سے پہلے اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی۔ شمال میں کسی بھی بڑے پیمانے پر دوبارہ تعیناتی میں کم از کم ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔روسی فوج یوکرین کے مشرق اور جنوب میں گولہ باری کر رہی ہے ۔ وزارت نے کہا، ‘روسی گولہ باری مشرق اور جنوب کے شہروں میں جاری ہے ، اور روسی افواج اسٹریٹجک (تزویراتی) لحاظ سے اہم اور کنٹرول والے شہر ایزیم سے جنوب کی طرف بڑھ گئی ہیں۔