ڈونیسک ۔ یوکرین کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے جزوی طور پر ڈونیسک آپریشنل ڈسٹرکٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ یوکرینی وزارتِ دفاع کے مطابق ڈونیسک پر روسی فوج کے قبضہ سے یوکرین کی بحیرۂ ازوف تک رسائی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔ یوکرین کی وزارتِ دفاع نے بحیرۂ ازوف تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے سے متعلق بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ نہ روکی گئی تو روس کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے میں کئی نسلیں لگ جائیں گی۔