کیف : یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اپنے چھٹے دن میں داخل ہوگیا ہے۔ کمپنی’’ماکسر‘‘ کی سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہیکہ روسی فوج کا ساٹھ کلومیٹر سے زیادہ طویل قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کی طرف بڑھ رہا ہے۔امریکہ میں قائم کمپنی نے نئی سیٹلائٹ تصاویر شائع کی ہیں جن میں روسی فوجی قافلے کو یوکرین کے دارالحکومت سے تقریباً 40 میل (60 کلومیٹر) شمال مغرب میں ایوانکیو علاقے کے قریب دکھایا گیا ہے۔امریکی کمپنی نے یوکرین کی سرحد سے 32 کلومیٹر سے بھی کم شمال میں جنوبی بیلاروس میں زمینی جارحانہ فورسز پر مشتمل ہیلی کاپٹر یونٹوں کی تعیناتی کی بھی نشاندہی کی ہے۔یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب روسی وزارت دفاع نے روسی آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 1,146 یوکرینی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 یوکرینی فوجی قافلے، جن میں 31 کمانڈ اور کمیونیکیشن سینٹرز، 81 S-300، Buk M-1، اوسا میزائل سسٹم اور 75 ریڈار اسٹیشن شامل ہیں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ روسی فوج نے 311 ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں، 42 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سمیت ان کے اسٹینڈز، 51 میزائل لانچرز اور ہر قسم کی 147 توپ خانے کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔