روسی فوج کو بدنام کرنے کی مہم : نائب وزیر دفاع

   

ماسکو۔ 28ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیر دفاع رسلان تسلیکووف نے کہا ہے کہ کچھ ممالک روس کی مسلح افواج کو بدنام کرنے کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔ رسلان نے روسی فوج کے سرکاری اخبار ’کراسنایا جائزدا‘ کو بتایا کہ آج ہمیں مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ ممالک روس کی سرکاری ایجنسیوں، سیاستدانوں، عوامی شخصیات اور صحافیوں کو بدنام کرنے کیلئے میڈیا کے ذریعہ منظم سرگرمیاں چلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد روس کے لوگوں کا مسلح افواج میں اعتماد کو کم کرنا، جنگ کی تیاری کے ساتھ ساتھ روسی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوششوں کو بدنام کرنا ہے ۔