برسلز: ناٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میںروسی افواج پھر سے جمع ہورہی ہیں تاکہ ملک کے مشرقی حصے میں مزید شدید حملے کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں گولہ باری جاری ہے ۔ روس پھر سے اپنے کچھ فوجیوں کو مختلف حصوں میں بھیج کر دوبارہ تعینات کر رہا ہے تاکہ ڈونباس کے علاقے میں اپنی کوششیں تیز کر سکے ۔دریں اثنا، برطانیہ نے کہا کہ روس جارجیا سے 1200 سے 2000 فوجیوں کو لے جارہا ہے تاکہ یوکرین میں فوج کو زیادہ طاقتور بنایا جاسکے ۔دوسری جانب ماسکو نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی طرف سے شمالی یوکرین میں فوجی کارروائی کو کم کر دی جائیں گی اور جنوب مشرق میں ڈونباس علاقے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔