روسی مشن کی تباہی کے بعد انڈیا کے چندریان 3 کو چاند پر اترنے کے لیے محفوظ مقام کی تلاش

   

نئی دہلی: انڈیا کے خلائی تحقیق کے ادارے کی جانب سے چاند کے دور دراز قطب جنوبی خطے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں کیونکہ اس کا تیسرا چاند مشن چندریان تھری چاند کے جنوبی قطب پر محفوظ لینڈنگ کی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ تصاویر انڈیا کے مشن چندریان تھری کی چاند گاڑی وکرم سے بھیجی گئی ہے۔ جو چاند کی سطح پر اترنے کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔انڈیا کی جانب سے چاند کے لیے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری مشن ممکنہ طور پر 23 اگست کو شام تقریباً چھ بجے چاند کے جنوبی حصے پر اُترے گا۔انڈیا کے خلائی تحقیقی ادارے ’اسرو‘ کو اس مشن کی کامیابی کی امید ہے۔ یہ مشن 14 جولائی کو انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے روانہ ہوا تھا اور 40 دن کے طویل سفر کے بعد یہ 23 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر اُترنے کی کوشش کرے گا۔