روسی مظالم روکو یا پھر اقوام متحدہ بند کردو

   

کیف ؍ اقوام متحدہ : یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کو چیلنج کیا ہے کہ فوری حرکت میں آؤ یا پھر اپنا ادارہ تحلیل کردو۔ زیلنسکی نے تیز و ترار لہجہ کے ساتھ خطاب کیا جس کے دوران اُنھوں نے نعشوں کا ہولناک ویڈیو دکھایا اور کہاکہ یہ روسی مظالم کے شکار ہیں۔ یوکرینی شہروں جیسے بوچا میں روس کی کارروائیوں کا تقابل دہشت گردوں سے کیا جو اِسی طرح کی سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ویلنسکی نے 15 رکنی کونسل سے خطاب میں زور دیا کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ جیسی روسی کارروائیوں کو روکنا اشد ضروری ہے ورنہ اقوام متحدہ کا وجود بے معنی سمجھا جائے گا۔