ماسکو : رواں سال امن کا نوبل انعام مشترکہ طور پر حاصل کرنے والے روسی صحافی نے اپنے ملک میں میڈیا پر جبر کی جانب بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرنے کے لیے ایوارڈ وصول کرنے کی غرض سے آئندہ ماہ منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ روزنامہ نوبایا گازیتا کے مدیر اعلیٰ دمتری موراطوف نے کہا کہ روسی حکومت انسانی حقوق اور جمہوریت کو بنیادی شرائط کے طور پر تسلیم نہیں کرتی۔