ماسکو، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے عالمی وبا کووڈ -19 سے متاثر مسٹر میخائیل میشوستین کے وزیر اعظم کے عہدے پر دوبارہ نہیں لوٹنے کی خبر کو غلط قرار دیا ہے ۔ اس بابت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر دیمیتری نے کہا ‘‘یہ بکواس ہے ’’۔اس سے قبل جمعرات کو مسٹر میخائیل نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور وہ سیلف آئسولیشن میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی جگہ نائب وزیر اعظم آندرے بلوسووف کو نگراں وزیر اعظم مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔