ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف منگل کو تہران پہنچے ہیں۔ وہ ایرانی رہنماؤں کے ساتھ ایرانی نیوکلیئر معاہدہ کے علاوہ سائبر اٹیک اور دیگر علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔ ایرانی نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق لاوروف اپنے ایرانی ہم منصف جواد ظریف کے علاوہ صدر حسن روحانی سے بھی ملیں گے۔ لاؤروف نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا جہاں روس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی۔