روسی وزیر خارجہ کی دہلی آمد، آج مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی :روس کے وزیر خارجہ سرگیئی لاوروو خام تیل کی پیشکش، روپے۔روبل ادائیگی اور اسلح کے معاہدے پر ہندوستانی ہم منصب ایس جئے شنکر کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے جمعرات کی شام نئی دہلی پہنچ گئے۔ روسی وزیر خارجہ اپنے ہندوستانی ہم منصب کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ یوکرین کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد ہندوستان میں کسی سرکردہ روسی سیاسی قائد کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی سفر ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگیئی لاوروو شام چھ بجے دہلی پہنچے۔ لاوروو جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ جئے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ جیسے ہی امریکہ کی قیادت والی پابندیوں اور کچھ روسی بینکوں کو سوئفٹ میسجنگ سسٹم سے ہٹایا جا رہا ہے، لاوروو خام تیل کے لیے روپے۔روبل ادائیگی کے طریقے پر غور کریں گے، جو روس نے ہندوستان کو دیا ہے۔ نئی دہلی روسی تیل کو رعایتی شرحوں پر خریدنے کے خلاف نہیں ہے۔جنگ کی شروعات کے بعد سے ہندوستان پر مغرب اور اس کے معاونین کے دباو میں روس کے خلاف ایک مضبوط رخ اپنانے کا دباو رہا ہے۔ چونکہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ہندوستان کی فوجی صلاحیتوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، کیونکہ نیوکلیائی توانائی سے چلنے والی پنڈبیوں، گریگورووِچ کلاس فریگٹس، فائٹر جیٹس، ٹرائمف ایس۔400، اے کے 203 اسالٹ رائفل اور دیگر جیسے کئی پلیٹ فارمز کی ڈیلیوری میں تاخیر ہونے کی امید ہے۔ ہندوستانی لیڈر اس ایشو پر لاوروو کے ساتھ بات کریں گے۔