جرمن چانسلر انجیلامرکل اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے روس کی تیار کردہ ویکیسن اسپوٹنک فائیو کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایک ویڈیو کانفرس کے دوران دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اس حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ تاہم اس تعاون کا انحصار یورپی میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) کی طرف سے ویکسین کی منظوری پر ہوگا۔ اطلاعات ہیں کہ یورپی ماہرین اپریل میں روس کا دورہ کریں گے ۔
