روسی ویکسین کے بجائے کورونا سے لڑے امریکہ :روس

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ روسی ویکسین کے خلاف مہم چلانے کے بجائے اپنے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کی سمت میں کام کرے۔ امریکہ میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دی گئی ۔بیان کے مطابق روس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے کے لئے خواہشمند ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے صدرولادیمیر پوتن نے ایک ورچوئل کانفرنس کی تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو مسٹر پوتن کی اس تجویز کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے ، بلکہ اسے کورونا کے خلاف لڑائی کو مضبوط کر کے اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔