روسی چینل کے ملازمین لائیو شو کے دوران مستعفی

   

ماسکو۔ روس کی یوکرین میں جاری جنگ کے بعد روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شیو کے دوران استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز روسی ٹیلی ویژن چینل‘ٹی وی رین’ نے یوکرین پر حملے کی کوریج کے پیش نظر حکام کی طرف سے آپریشن بند کرنے کے حکم کے بعد ٹرانسمیشن روک دی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق روس کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے رواں ہفتے کے شروع میں ٹی وی رین کی نشریات کو معطل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینل کے کچھ ملازمین پہلے ہی اپنی حفاظت کے خوف سے ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔